Go back to category : Islamic Question & Answers
  

Question Summary:
Partnership and Mutalabah

Question Detail:

اسلام علیکم. جناب کیا فرماتے هیں علماء کرام مندرجه زیل مسئله کے بارے میں. جناب میرا ایک دوست کے ساتھ شراکت داری په مبنی کاروبار تھا. هم سافٹ وئر اور ویب سائٹس بناتے تھے. میرا دوست مارکیٹ سے پروجیکٹ لیتا تھا اور میں وه کام مکمل کر کے دیتا تھا. هماری شراکت برابر برابر کی تھی. اس دوران میں پراجیکٹ مکمل کرتا گیا اور پیمینٹ میرا دوست وصول کر لیتا. کیونکه میرے دوست کی مالی حالات درست نهیں تھے اس لیے وه مجھے میرا حصه نهیں دیتا تھا . یوں اس په میرا تقریبا ایک لاکھ تینتیس هزار کا قرض چڑھ گیا. اس کی مالی حالت کی وجه سے کافی عرصه میں نے مطالبه نهیں کیا. لیکن ساتھ ساتھ میں اس سے تفصیل لیتا رهتا که کھاتوں کی کیا پوزیشن هے. اس دوران هم نے چند پروجیکٹ مکمل کئے بغیر هی واپس کر دئے اور جو ایڈوانس لیا تھا وه واپس کر دیا کسٹمر کو. کچھ عرصی بعد چند وجوه کی بنا پر میرے دوست نے شراکت داری ختم کر دی. تب میں نے اپنی رقم کا مطالبه کیا تو میرا دوست کهنے لگا که یه رقم آپ کی نهیں بنتی کیونکه اپ نے تین پراجیکٹ مکمل نهیں کئے تھے اور آپ کی وجه سے همیں یه رقم واپس کرنی پڑی. وه پراجیکٹ اگر هم مکمل کرتے تو همیں دو لاکھ بائیس هزار ملتے چونکه تم نے پراجیکٹ مکمل نهیے کئے اس لیے بجاےاس کے که میں اپ کو رقم دو اپ مجھے رقم دیں گے. حالانکه پراجیکٹس په میں نے کافی کام کیا تھا. لیکن کچھ کسٹمر کی وجه سے کچھ هماری وجه سے پراجیکٹ واپس هوے. اس طرح میرے دوست کی مارکیٹ میں محنت ضائع هوئی اور میر ا پراجیکٹ په وقت. اب اپ بتائیں کیا میرے دوست کا رقم واپس نه کرنا صحیح هے اور کیا میرا رقم کا مطالبه درست هے.?

Answer :

اگر آپکا سوال حقیقت حال کے مطابق ہے تو جواب ظاہر ہے .جو پروجیکٹ مکمّل ہو چکا اور پیمنٹ مل گیا وہ عقد کے مطابق دونو ں شریکوں کا ہے .لہذا  اس حاصل شدہ پیمنٹ میں آپکا بھی حصّہ ہے،بعد کے پروجیکٹ کے مکمّل ہونے یا نہ ہونے کا اعتبارنہیں ہے.[i]


[i] و إذا إشترك ألرجلان في عمل بأيديهما فارادا............ويعمل كل واحد منهما في ذلك برايه،فما رزقهماالله تعالى في ذالك من شي فهو بينهما نصفين [كتاب الشركة،الأصل للإمام محمد مجلد ٤ صفحة ٥٠دار ابن حزم]

Main Categories  More Questions  


Online Tutor Available

 
Masnoon Duaein
Islamic Question & Answers
Aaj ki baat
Mazameen
Asma ul Husna
Tilawat e Quran
Qasas-ul-Anbiya
Multimedia
Essential Duas For A Muslim
Khawateen Kay Masaeel

© 2024 Ya-mujeeb.com. All rights reserved
search-sharai-masaeel